Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا تھانے میں گھس کر پولیس پر تشدد، مقدمہ درج

بھارتی فوج کے بد ترین تشدد سے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت ایک افسر زخمی ہوا
شائع 31 مئ 2024 12:27pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑا میں کشمیری پولیس پر بھارتی فوج نے بد ترین تشدد کیا، جس سے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت ایک افسر زخمی ہوگیا۔ واقعہ میں ملوث بھارتی فوجی افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں قابض بھارتی فوج کے 3 لیفٹننٹ کرنلز سمیت 16 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے تھانے میں گھس کر عملے پر رائفل، لاتوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ اس دوران پانچ کشمیری پولیس اہلکاروں سمیت ایک افسر زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 3 شہریوں کو بھارتی فوج نے اٹھا کر مار دیا، ریاستی حکومت کا بڑا اعتراف

اس حوالے سے بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور آئے روز مظلوم کشمیریوں پر تشدد اور انھیں حراست میں لیے جانے کی خبریں سامنے آتی ہیں۔

azad kashmir

Indian Army

occupied Kashmir