Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں سے متعلق اہم ہدایت

پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد
اپ ڈیٹ 31 مئ 2024 04:27pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دے دیا، 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافہ کی معاشی ٹیم کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی ہے۔

وزیراعظم نے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی۔

بجلی فی یونٹ مزید 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق تقریباً 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی، آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا۔

کےالیکٹرک صارفین کو ریلیف مل گیا

ذرائع نے مزید بتایا کہ بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا، پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

electricity

electricity prices

PM Shehbaz Sharif