Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی

پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسےکی اجازت دی گئی، عدالتی حکم کے بعد ضلعی انتظامیہ کا نوٹی فکیشن
اپ ڈیٹ 31 مئ 2024 12:25pm

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں روات جی ٹی روڈ پر 8 جون کو 39 شرائط کی بنیاد پر جلسے کی اجازت دے دی گئی۔

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرکے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی لی

شعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ ہم تو چاہتے ہیں ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ آپ چاہیں تو فریش پٹیشن دائر کر کے انتظامیہ کا حکم چیلنج کر سکتے ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

جلسےمیں ریاست مخالف نعرے بازی، تقریرنہیں ہوگی، نوٹی فکیشن

بعدازاں ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کردی جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو8 جون کو جلسے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسےکی اجازت دی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا، جلسےمیں ریاست مخالف نعرے بازی، تقریرنہیں ہوگی، سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پرعائد ہوگی، کسی قسم کہ ہلز بازی کی اجازت نہیں ہوگی اور سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائےگا۔

chairman pti

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)