Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج

والد کے سگے چچا میاں زر سے پرانا تنازع ہے، ملزمان کو شناخت کرسکتا ہوں، مدعی شاہ زیب کا بیان
شائع 31 مئ 2024 11:37am

کراچی کے علاقے گرو مندر کے نزدیک گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹرز میں درج کرلیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔ اس واقعے میں 2 سگے بھائی بحق ہوگئے تھے۔

مقدمہ مقتولین کے بھائی شاہ زیب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ہمارا اپنے والد کے سگے چچا میاں زر سے پرانا تنازع ہے۔ والد کے سگے چچا مقتول ساجد کے سُسر بھی ہیں۔

مدعی کے مطابق ہم پر سولجر بازار پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ تمام بھائیوں کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔

مدعی نے بتایا کہ تمام بھائی عدالت میں پیشی کے لیے جمعرات کی صبح گھر سے نکلے۔ گاڑی میں مدعی بھی موجود تھا۔ گاڑی جیسے ہی مسجد کے نزدیک پہنچی، موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ راشد، عامر اور دیگر افراد نے کی۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کو سامنے لایا جائے تو شناخت کرسکتا ہوں۔

مدعی کے مطابق حملہ کرنے والا ریاض اپنے ساتھیوں سے کہتا رہا کہ سب کو مار دو۔ شاہ زیب نے سیٹ کے بیچ میں لیٹ کر جان بچائی۔ اس کا کہنا ہے کہ ہم پر میاں زر کے بیٹوں نے فائرنگ کی۔

karachi

case registered

Family Feud

TWO BROTHERS KILLED