Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور : نجی اسکولوں کو سمر کیمپ کی اجازت نہیں، وزیر تعلیم نے افواہوں کی تردید کردی

پرائیویٹ اسکولز بغیر اجازت سمر کیمپ اشتہارات سے اجتناب کریں، وزیر تعلیم
شائع 31 مئ 2024 10:18am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

** لاہور : نجی اسکولوں کو سمر کیمپ کی اجازت نہیں ہے، وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے افواہوں کی تردید کردی۔**

سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کی فی الحال اجازت نہیں دی گئی، پرائیویٹ اسکولز بغیر اجازت سمر کیمپ اشتہارات سے اجتناب کریں۔

انھوں نے کہا کہ جب تک محکمانہ نوٹیفکیشن اور پالیسی نہ آئے، سمر کیمپ کا اعلان نہ کیا جائے، کسی نجی اسکول کو سمری کی منظوری تک سمر کیمپ کی اجازت نہیں۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے نجی اسکولز مالکان کو ملاقات میں آگاہ بھی کیا چکا ہے، فی الوقت کسی بھی اسکول کو سمر کیمپ کا اختیار نہیں دیا گیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلے سے جلد سب کو آگاہ کیا جائے گا۔

punjab

تعلیم

Schools

summer vacation