Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

رانا ثناء اللہ کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی تائید: ’چیف جسٹس 9 مئی کے ملزمان کی سزا کی راہ ہموار کریں‘

مقدمات فوجی عدالت میں چلنے دیے جاتے تو ایک ماہ میں فیصلہ ہو جاتا، وزیر اعظم کے مشیر کی گفتگو
شائع 31 مئ 2024 09:41am

سیاسی امور میں وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے مقدمات فوجی عدالت میں چلنے دیے جاتے تو ایک ماہ میں فیصلہ ہو جاتا۔

گزشتہ روز فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اس حوالے سے کیے گئے شکوے کو درست قرار دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے ایک نجی چینل سے گفتگو کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی ایک سال تک تیاری کی تھی۔

وزیرِ اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق درست قانونی کارروائی نہیں ہو پائی۔ چیف جسٹس آف پاکستان فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شکوے کے تناظر میں 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا سنانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔

یاد رہے کہ جمعرات کو 83 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف نے کہا تھا کہ جب تک شفاف عدالتی کارروائی کے ذریعے 9 مئی کے واقعات کے تمام ذمہ داروں کو سزا سنائی نہیں جاتی تب تک ملک سازشی عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہی رہے گا۔

واضح رہے کہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا سمیت تمام ڈجیٹل میڈیا پر گھناؤنے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کے درمیان غلطی فہمیاں اور بدگمانیاں پیدا کی جارہی ہیں جس کا بنیادی مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور مایوسی پھیلانا ہے۔ مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس سازش کو پوری قوت سے ناکام بنادیا جائے گا۔

RANA SANAULLAH KHAN

MAY 9 CASES

CHIEF JUSTICE URGED

PTI FOUNDER CONSPIRED