Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

یہ اخلاقی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم رابرٹ گولوب کی پریس کانفرنس، اسرائیل کا شدید ردِعمل
شائع 31 مئ 2024 09:11am

اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے نقوشِ قدم پر چلتے ہوئے اب یورپی ریاست سلووینیا نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سلووینیا کے وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی عوام کا حقِ ریاست تسلیم کرنا بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔

دارالحکومت جُبلجانا میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں سلووینیا کے وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ تمام حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کا حقِ ریاست تسلیم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برازیل نے غزہ آپریشن کے حوالے سے اختلافات اور بالخصوص رفح میں اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنا سفیر اسرائیل سے واپس بلالیا تھا۔

اسرائیل نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ اسے برازیلین حکومت کی طرف سے اس فیصلے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔ کشیدگی دور کرنے کے لیے برازیلی سفارت خانے کے ناظم الامور کو اسرائیلی وزارتِ خارجہ میں طلب کیا۔

سلووینیا کی پارلیمںٹ کی اسپیکر اُرسکا کلیکوکر زوپانچ نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے کی پارلیمنٹ کے ذریعے توثیق لازم ہے۔ اس حوالے سے منگل کو رائے شماری ہوگی۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سلووینیا کی پارلیمنٹ حکومت کے اس فیصلے کی توثیق دینے سے گریز کرے گی۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ اسرائیل کیٹز نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطلب حماس کو نوازنا ہوگا۔

اسرائیل پر حملہ ناکام بنانے میں مدد پر ایران نے 3 ممالک کے سفیر طلب کرلیے

یورپ کے متعدد ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرکے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ غزہ میں بلا جواز فوجی آپریشن روک دے۔

یاد رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ روز غزہ کے مسئلے پر بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اسرائیلی فوجی کارروائی روکی جاسکے اور خطے میں حقیقی امن کی راہ ہموار ہو۔

SLOVENIA RECOGNIZES PALESTINE

PARLIAMENT TO VERIFY

ISRAEL CONDEMNS