Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریاست مخالف ویڈیوکی تشہیر : عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار

وکلا کی موجودگی میں سوال کا جواب دونگا، ایف آئی اے ٹیم نےعمران خان کا تحریری مؤقف حاصل کرلیا
اپ ڈیٹ 31 مئ 2024 12:02pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے متعلق کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ اور ویڈیو پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ صرف وکلا کی موجودگی میں ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے ’ریاست مخالف بیانیے‘ کی تشہیر کے معاملے کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جب ایف آئی اے کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹیم سے ملنے سے انکار کیا اور جواب دیا کہ وہ صرف وکلا کی موجودگی میں اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق انکوائری کا فیصلہ 26 مئی کو عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ایک ٹویٹ اور ویڈیو پوشٹ کرنے پر کیا جسے تحقیقاتی ادارے نے ’ریاست مخالف بیانیہ اور پراپیگنڈا ویڈیو‘ قرار دیا ہے۔

عمران خان کی ٹویٹ میں شیخ مجیب اور سابق آرمی چیف جنرل یحیٰ خان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہیے کہ اصل غدار تھا کون؛ جنرل یحیٰ خان یا شیخ مجیب الرحمٰن‘- بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان’

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، ان کا آفیشل ہینڈل پرا پیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لیے استعمال کیا گیا۔

FIA

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)