Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج کون سے شہر میں کتنا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا؟

محکمہ موسمیات کی آج چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اپ ڈیٹ 31 مئ 2024 01:57pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ملک کے جنوبی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کردیا ہے، جبکہ ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرات بھی سامنے آ گئے ہیں۔

جبکہ کراچی میں درجہ 35 ڈگری بدین میں 37 ٹھٹہ میں 36 میں حیدرآباد میں 38 سکھر میں 40 لاڑکانہ میں 39 میرپورخاص میں 39 بہاولپور میں 42 سیالکوٹ میں 41 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیاہے۔

جبکہ لاہور میں 41 ملتان میں 42 فیصل آباد میں 44 گجرانوالہ میں 42 گلگلت میں 19 سبی میں 39 کوئٹہ میں 28 اسلام آباد میں 38 گواد میں 39 مظفر آباد میں 31 پشاور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بھی سورج آگ برسا رہا ہے، کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد یکم جون تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم شدت 42 ڈگری سے زائد محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

رینجرز کے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ اسٹروک مراکز قائم

سندھ رینجرز نے کراچی اور صوبے کے دیگر شہروں میں شدید گرمی کے پیشِ نظر ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مختلف طبی سہولیات فراہم کیں، جس سے شہریوں کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔

ملک میں گزشتہ روز بھی موسم شدید گرم رہا۔ جمعرات کو جیکب آباد میں پارہ 51، لسبیلہ میں 50 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔

دادو، سبی، تربت، موئن جودڑو میں گزشتہ روز 49 ڈگری کی گرمی پڑی، خیر پور، لاڑکانہ، بہاولنگرمیں درجہ حرارت 48 ڈگری تک گیا، حیدرآباد، قصور اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

گاڑی میں کون سی چیزیں گرمی میں خطرناک ہوسکتی ہیں؟

گرمی میں کن سبزیوں سے اجتناب کرنا چاہیئے

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Met Office

KARACHI HOT WEATHER

HEATWAVES