Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ٹی 20 سیریز انگلینڈ کے نام، آخری میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

آخری میچ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا
شائع 31 مئ 2024 08:08am
فوٹو۔۔۔روئٹرز / فائل
فوٹو۔۔۔روئٹرز / فائل

انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا، انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا تھا، جو انگلینڈ نے تین وکٹوں پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 38، کپتان بابر اعظم نے 36 اور محمد رضوان نے 23رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

نسیم شاہ نے 16 ، فخر زمان نے 9 اور حارث رؤف نے 8 رنز بنائے جب کہ شاداب خان، اعظم خان ، شاہین آفریدی اور محمد عامر کوئی رن نہ بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیونگسٹن، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ معین علی، کرس جارڈن اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی اور اسطرح چوتھا میچ بھی جیت کر انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

Pakistan vs England