Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ورلڈ کلاس بلے باز نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں اپنے کیرئیر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا
شائع 30 مئ 2024 11:28pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ورلڈ کلاس بلے باز بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں، انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پورا کیا ہے۔

بابر اعظم سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے تھے، بابر اعظم نے 4 ہزار رنز کا سنگ میل 112 اننگز میں مکمل کیا۔

اس کے علاوہ روہت شرما 3974 رنز سکور کرکے تیسرے جبکہ پال اسٹرلنگ 3589 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنی اننگ کے دوران 639 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔

babar azam

t20 series

t20 cricket

Pakistan vs England

pak vs england

pakistna vs england