Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ٹیم کے ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے سے متعلق اہم پیشگوئی کردی گئی

سابق کرکٹر نے بھی 4 ٹیمیں منتخب کی ہیں جو کہ ان کے خیال میں سیمی فائنلسٹ ہوں گی
شائع 30 مئ 2024 11:02pm

پاکستانی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلانے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔

ہر کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی دنیا بھر کے سابق کرکٹرز سیمی فائنل اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئیاں کرتے ہیں اور ٹیم، حقائق اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرتے ہیں۔

اب سنیل گواسکر نے بھی 4 ٹیمیں منتخب کی ہیں جو کہ ان کے خیال میں سیمی فائنلسٹ ہوں گی۔

سنیل گواسکر نے ٹی 20 ورلڈکپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کا نام نہیں لیا، سابق کپتان کے مطابق سیمی فائنل میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔

قبل ازیں برائن لارا، پال کولنگ ووڈ، میتھیو ہیڈن اور ایرون فنچ نے بھی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں نہ ہونے کے برابر کہا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون بروز اتوار سے ہوگا جہاں گروپ اسٹیج میں دو مقابلے ہوں گے، پہلا امریکا اور کینڈا کے درمیان جب کہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گینی کے درمیان ہوگا۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیویارک میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کے حملے کی خبریں سامنے آنے لگیں جس کے بعد نیو یارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی بڑھا دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران نیویارک میں بھارت نے 4 اور جب کہ پاکستان نے 2 میچز کھیلنے ہیں جب کہ نیویارک نے 3 سے 12جون تک 8 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 9 جون کو نیو یارک میں ہوگا۔

t20 cricket

ICC T20 World Cup

sunil gavaskar

t20 world cup 2024

semi finalist teams