Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیس بک نے بنگلہ دیشی حکمراں جماعت کے متعدد اکاؤنٹس کو کیوں ختم کیا ؟

عوامی لیگ کے متعدد اکاؤنٹس اور پیج فیس بک سے ہٹا دیے گئے ہیں
شائع 30 مئ 2024 09:29pm

فیس بک نے بنگلادیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے متعدد اکاؤنٹس کو ختم کر دیا ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کے متعدد اکاؤنٹس اور پیج فیس بک سے ہٹا دیے گئے ہیں۔کاؤنٹس، پیجز کو مربوط غیر مستند رویے بشمول اپوزیشن پر تنقید کے باعث ہٹایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا نے پالیسی کی خلاف ورزی پر عوامی لیگ کے 50 اکاؤنٹس، 98 پیجز کو ہٹایا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں جنوری میں ہونے والے انتخابات میں عوامی لیگ اتحاد نے فتح حاصل کی تھی، انتخابات جیتنے کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے۔ جبکہ بنگلادیش کے عام انتخابات کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تھا۔

فیس بک

government

BANGALURU