Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، ایک ہفتےمیں 27 کروڑ ڈالر کم ہوئے

اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کےذخائر میں بھی نمایاں کمی
شائع 30 مئ 2024 08:46pm

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتےمیں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ۔ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کےذخائر میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی

ملکی زرمبادلہ ذخائر24مئی تک14.31ارب ڈالررہے۔ ایک ہفتےکے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 27کروڑڈالرکمی دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔ زرمبادلہ کے سرکاری زخائر ایک ہفتے میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 31 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

State Bank Of pakistan