Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

طلعت حسین کے جنازے پر یاسر نواز کی نامناسب حرکت، لوگوں کو غصہ آگیا

'شرم آنی چاہئے، آپ کسی پکنک پر نہیں آئے بلکہ کسی کے جنازے پر آئے ہیں'
شائع 30 مئ 2024 07:44pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری حال ہی میں طلعت حسین جیسے نامور و سینئر اداکار سے محروم ہوئی ہے۔ اُن کے انتقال پر تعزیت کی غرض سے کئی پاکستانی شوبز شخصیات کی ان کے گھر آمد ہوئی جن میں جاوید شیخ، عدنان صدیقی، شبیر جان، بہروز سبزواری ، ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز اور دیگر شامل تھے۔

جنازے سے اداکاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں وہ غمگین دکھائی دیے، مگر وہیں ایسے موقع پر یاسر نواز کو اپنے موبائل کے کیمرے سے تصاویر بناتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

طلعت حسین: وہ کہانی جو سنیما کے گیٹ کیپر سے شروع ہوئی

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار یاسر نواز طلعت حسین کے گھر میں ہاتھ میں موبائل تھامے تصاویر بناتے نظر آرہے ہیں جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

صارفین کا کہنا ہے تھا کہ اداکار کی وفات پر جہاں ان کے اہل و عیال اور دیگر فنکار غمزدہ ہیں وہیں یاسر نواز کی اس نامناسب حرکت دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے یاسر نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ یاسر نواز کو شرم آنی چاہئے، آپ کسی پکنک پر نہیں آئے بلکہ کسی کے جنازے پر آئے ہیں’۔

یاسر حسین اقرا عزیز کو سپر اسٹار کیوں سمجھتے ہیں؟

خیال رہے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کئی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق طلعت حسین ڈائمنشیا کے مرض کا شکار تھے۔ اداکار 83 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

Talat Hussain

Talat Hussain Funeral

Yasir Nawaz