Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کرنسی مارکیٹ میں مختلف کرنسی کا کیا ریٹ رہا ؟

ڈالر اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ، اماراتی درہم کی قدر برقرار
شائع 30 مئ 2024 07:26pm

کرنسی مارکیٹ میں کس ملک کی کرنسی کا کیا ریٹ رہا ؟ کچھ کرنسی مہنگی کچھ میں استحکام جبکہہ کئی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 49 پیسے کا ہو گیا ، گزشتہ کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

ادھرانٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا تھا۔

برطانوی پاونڈ 353 روپے 62 پیسے پر ریکارڈ ہوا ، یورو کی قیمت 1.40 روپے کم ہو کر 300 روپے 66 پیسے ہوگئی اماراتی درہم کی قدر 75 روپے 98 پیسے پر برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 1 پیسہ بڑھ کر 74 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

dollar vs rupee

currency note