کراچی میں قتل کا معمہ حل، ٹرک کے مالک کا قاتل ڈرائیور نکالا
کراچی کی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا معمہ حل کرلیا۔ ٹرک کے مالک کا قاتل ڈرائیور نکالا۔ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔
2 اپریل کو موچکو میں عبد الرزاق نامی شخص کی لاش ملنے پر کراچی کی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا معمہ حل کرلیا۔
ایس آئی یو کے مطابق مقتول کا ٹرک چودہ ٹن سریا سمیت غائب تھا،اور ٹرک ڈرائیوراشرف کالا پل مزار کے پیچھے سے زخمی حالت میں ملا، ڈرائیور کی دونوں ٹانگیں شدید زخمی تھیں جبکہ مقتول اور زخمی کے موبائل فون اور نقد رقم بھی غائب تھی۔
پولیس کے مطابق زخمی ٹرک ڈرائیور کو مشکوک جانتے ہوئے شامل تفتیش کیا جس کے بعد ٹرک ڈرائیور نےجرم کا اعتراف کرلیا، واردات میں ملوث ملزمان اور چھینا ہوا ٹرک بھی برآمد کر لیا ۔
ٹرک ڈرائیورنے بتایا کہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کی، ٹرک کے مالک عبدالزاق کو اپنی ہتھوڑے اور راڈ سے قتل کیا اور لاش کو رئیس گوٹھ کی جھاڑیوں میں پھینک دیا جبکہ ٹرک میں موجود چودہ ٹن سریا ساتھی دانش کے ذریعے فروخت کردیا۔
ملزم اشرف نے قتل سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر اپنی ٹانگیں ٹرین کے نیچے دیں۔ جو کہ علاج ٹانگیں کاٹی گئیں۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے واردات میں ملوث دیگر ملزمان اخلاق اور دانش کو گرفتار کیا۔
Comments are closed on this story.