Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون سائلہ کے سامنے پولیس افسر کا غیر مناسب لباس، تصویر وائرل

سب انسپکٹر کے غیر مناسب لباس سے تھانے آنے والے سائلین شدید نالاں
شائع 30 مئ 2024 06:36pm

راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر نے پولیس اصلاحات ہوا میں اڑا دیئے، خاتون سائلہ کے سامنے پولیس افسر کی غیر مناسب لباس میں تصویر وائرل ہو گئی ۔

انچارج چوکی کی سائلہ کے سامنے غیر مناسب لباس میں تصویر سامنے آ گئی ۔ سب انسپکٹر اعجاز گھمن تھانہ ائیرپورٹ کی گلریز چوکی کے انچارج ہیں۔

تصویر میں اعجاز گھمن کو سفید رنگ کی بنیان میں خاتون سائلہ کا مسئلہ سنتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ سب انسپکٹر کے غیر مناسب لباس سے تھانے آنے والے سائلین نے بھی غم و غصے کا اظہار کیا ۔

وائرل تصویر پر سب انسپکٹر کا موقف بھی سامنے آگیا ۔ سب انسپکٹر کے مطابق رات 2 بجے 15 پر کال موصول ہوئی تھی ساتھی سب انسپکٹر خاتون کا مسئلہ سننے کے بجائے سیدھا میرے کمرے میں لے آیا تھا ۔

rawalpindi

police