Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طوفانی ہواؤں نے کئی ٹن وزنی جہاز کو بھی ہلا کر رکھ دیا، ویڈیو وائرل

طوفانی ہواؤں نے بھاری بھرکم طیارے کو اس کی جگہ سے دور کردیا
شائع 30 مئ 2024 06:26pm

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، اس دوران ایک طاقتور طوفان نے بھاری بھرکم مسافر طیارے کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلس میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے بھاری بھرکم طیارے کو اس کی جگہ سے دور کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ ہوگیا

مذکورہ طیارہ بوئنگ 737 ڈیلس ائیرپورٹ پر دروازے کے قریب پارک تھا جس کا وزن 90 ہزار پاؤنڈ تھا۔

ٹیک آف سے قبل طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ویڈیو وائرل

طوفانی ہوائیں چلنے سے طیارہ گھوم کر دور چلا گیا۔ طیارے کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Viral Video

Dallas Airport

Storm in Texas