Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

700 سال قدیم ائیر کنڈیشن جدید ’اے سی‘ سے زیادہ طاقتور تھے؟

قدیم اے سی (ونڈ کیچر) کیسے کام کرتا تھا؟
شائع 30 مئ 2024 06:05pm
تصویر: فری تھنک/گیٹی امیجز
تصویر: فری تھنک/گیٹی امیجز

شدید گرمی کے باعث اِن دنوں ائیر کنڈیشن کافی چرچوں میں ہے جو آج ہر ایک کی ضرورت بن چکا ہے۔ لیکن یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ ائیر کنڈیشن آج کی ضرورت نہیں بلکہ اس کا استعمال قدیم زمانے کے لوگ بھی کیا کرتے تھے۔

ویب سائٹ ”فری تنھک“ کے مطابق ایئر کنڈیشن کی ایجاد 500 عیسوی میں فارسیوں کی جانب سے کی گئی۔ مگر میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قدیم ایئر کنڈیشن کا استعمال 500 عیسوی سے قبل بھی کیا جاتا رہا ہے۔

ایئر کنڈیشنر کے وہ متبادل جو بجلی کا بل کم کر سکتے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فارسیوں کی جانب سے زمین پر ہوا کو استعمال میں لانے کے لیے وینٹیلیشن سسٹم بنایا گیا جسے ونڈ کیچرز (ونڈ ٹاورز) کہا جاتا ہے۔

ٹاور کے اوپری حصے پر جالیاں بنائی گئی ہیں جو ٹھنڈی ہوا کو نیچے کی جانب کھینچتی ہیں، جبکہ گرم ہوا کو اوپر اور پھر باہر کی جانب پھینک دیا جاتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حیرت انگیز ونڈ کیچرز آج کے جدید ائیر کنڈیشنز جیسی صلاحیت رکھتے تھے اور اس وقت کے لوگوں کو ٹھنڈی ہوا فراہم کرتے تھے۔

گرمیوں میں بیڈروم کو بغیر ایئر کنڈیشن ٹھنڈا رکھنے کی ٹپس

ویب سائٹ کے مطابق چند اسکالرز کی اس بات پر بحث جاری ہے کہ ’ونڈ کیچرز‘ کو فارسیوں سے قبل مصری تیار کرنے والے تھے، لیکن شواہد فارسیوں کے حق میں نظر آئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ قدیم ترین ائیر کنڈیشن مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان میں بھی دیکھے گئے جو روایتی فارسی فنِ تعمیر سے متاثر ہیں۔

قدیم اے سی (ونڈ کیچر) کیسے کام کرتا تھا؟

ونڈ کیچر کا کام جدید ایئر کنڈیشنگ سسٹم سے بہت ملتا جلتا ہے۔ اس عمارت کے اوپری حصے میں مختلف پورٹس (جالیاں) موجود ہوتی ہیں جو عام طور پر چار سمتوں میں کھلتی ہیں۔ جب ہوا کا سامنا کرنے والے پورٹ کو کھولا جاتا ہے، تو ہوا کو نیچے شافٹ (Shaft) اور عمارت میں دھکیل دیا جاتا ہے۔

ایئر کولر سے ہونے والی نمی اور چپچپاہٹ سے پریشان ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں

ٹاور کے نچلے حصے میں ایک تالاب ہوتا ہے جسے قنات (qanat) کہتے ہیں جہاں سے ہوا کا گزر ہوتا ہے۔ جب گرم ہوا کا گزر پانی سے ہوتا ہے تو وہ بخارات کے ذریعے ٹھنڈی ہوجاتی ہے جس کے بعد رات کے وقت ٹھنڈی ہوا گھر میں داخل ہوتی ہے جس سے ماحول خوشگوار ہوجاتا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق ونڈ کیچر 700 سال قبل ایجاد ہوئے تھے۔

Ancient Air Conditioners

Ancient Technology