Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی دارالحکومت میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکیلئےقوانین میں تبدیلی

سی ڈی اےکی کمرشل پلاٹوں کیلئےفلوایریاریشوبڑھانے کی منظوری بھی دے دی
شائع 30 مئ 2024 05:50pm

وفاقی دارالحکومت میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکیلئےاہم پیشرفت سامنے آگئی ۔ سی ڈی اےنےکثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکیلئےقوانین میں تبدیلی کردی۔

سی ڈی اےکی کمرشل پلاٹوں کیلئےفلوایریاریشوبڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکیلئےقوانین میں تبدیلی کردی۔

فیصلہ کے مطابق 25 فیصد رقم کی ادائیگی پر بلڈنگ پلان کی منظوری دی جائے گی،50 فیصد رقم کی ا دائیگی کی صورت میں پلاٹ کا قبضہ دیا جائے گا۔ پلاٹ کی رقم یکمشت ادا کرنے پر 15 فیصد ریاعت بھی دی جائے گی ۔

اعلامہ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ڈالرز میں ادائیگی کی صورت میں ریاعت بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ ڈالرز میں ادائیگی کی صورت میں ریاعت 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی گئی ہے۔

بننے والی عمارتوں کو پائیداری کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا فلور ایریا ریشو بڑھانے کے فیصلے کا اطلاق نئی اور پرانی عمارتوں اور ہاوسنگ سوسائٹیوں کی عمارتوں پر بھی ہوگا، 2007 کے بعد جبکہ اضافی منزلوں کی تعمیر کی رقم کا تعین سی ڈی اے فنائنس ونگ کرے گا۔

اسلام آباد