Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تابش ہاشمی کے والدین بھارتی ہیں؟ بڑا انکشاف کردیا

تابش ہاشمی کی زندگی کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جو کافی دردناک ہے
شائع 30 مئ 2024 05:48pm

پاکستان کے معروف میزبان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ لوگوں کے چہروں پر تو مسکراہٹ بکھیرتے ہیں مگر ان کی زندگی کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جو کافی دردناک ہے۔

اسٹار میزبان تابش ہاشمی نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنے والدین سے متعلق اہم انکشاف کیا, جسے جان کر ان کے پرستار حیرت زدہ ہوئے۔

تابش ہاشمی کی اہلیہ نے کراچی میں ڈاکوؤں کو کیسے ’ماموں‘ بنایا، ویڈیو

تابش ہاشمی نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین کا تعلق بھارت سے تھا جو اپنا ملک چھوڑ کر 1984 میں پاکستان آگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد بھارت میں اچھی ملازمت اور عیش و آرام کی زندگی بسر کر رہے تھے۔پاکستان میں موجود میرے والد کے بھائی جو ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے، انہوں نے پاکستان آنے کا مشورہ دیا، پھر میری دادی بیمار ہوگئیں جس کے بعد میرے والد اپنی ملازمت چھوڑ کر پاکستان منتقل ہوگئے۔

”مائی ری“ فیم ثمر جعفری فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار

تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے بھارت میں اپنا گھر بار اور اپنے اہل< خانہ کو چھوڑ کر والد کے ساتھ پاکستان آکر بہت بڑی قربانی دی۔ میری بہنیں بھارت میں پیدا ہوئیں جبکہ میری پیدائش پاکستان میں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد کو پاکستانی شہریت بآسانی مل گئی تھی کیونکہ اس وقت ڈالر یا پیسے کی صورت میں سرمایہ کاری ظاہر کرنے کے بعد پاکستان آنا آسان تھا۔

Tabish Hashmi

Parents of Tabish Hashmi