Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کی ویڈیو، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی

ایف آئی اے کا جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کو خط
اپ ڈیٹ 31 مئ 2024 12:00am

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کا فیصلہ گزشتہ دنوں عمران خان کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 مئی کو عمران خان کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر پروپیگنڈاویڈیو پوسٹ کی گئی۔

عمران خان کے اکاؤنٹ سے ہونیوالی ٹوئٹ سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی ظاہر کردی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، ان کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لیے استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے 4 لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹرگوہر، عمرایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی، ایف آئی اے ٹیم اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا ویڈیو ٹویٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کی یا ان کی اجازت سے کی گئی؟

پارٹی پالیسی کے خلاف ٹویٹ پی ٹی آئی رہنما سالار خان کو مہنگا پڑ گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا،اکاؤنٹ ہولڈرکی طرف سے ایسا کیا گیا تو ان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اکاؤنٹ ہولڈر نے ٹوئٹ نہیں کیا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی استعمال پر بند کرنے کی درخواست دینا ہوگی۔

ایف آئی اے کا جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کو خط

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کو خط لکھا دیا۔

خط میں بانیِ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں انکوائری کے لئے رابِطہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، خط میں عمران خان کے ایکس آفیشل ہینڈل سے ریاست مخالف ویڈیو اور بیانیے کی تشہیر کی گئی ہے۔

متن کے مطابق عمران خان کے آفیشل ہینڈل سےریاست مخالف اور اداروں اسپیشلی پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا،26 مئی کو پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، حقائق کو توڑ مروڑ کر آفیسرز اور جوانوں میں بغاوت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ویڈیو کے ذریعے مختلف ریاستی اداروں میں تفریق بھی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،،یہ ویڈیو صریحاً پیکا ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی ہے جسکی تفتیش ہونا لازم ہے،اِس لئے عمران خان تک تفتیش کی رسائی دی جائے۔

pti

FIA

اسلام آباد

imran khan

Federal Investigation Agency

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

OBSCENE VIDEOS