Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے، مالیت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا کا دوسرا اور تیسرا امیر ترین آدمی کون؟
شائع 30 مئ 2024 05:41pm

اسپیس ایکس، ٹیسلا، ٹوئٹر اور دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں۔

امریکی میگزین فاربز کے مطابق ایلون مسک نے ایک بار پھر دنیا کا مالدار ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

غزہ آپریشن پر احتجاج، برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

فوربز کے مطابق ایلون مسک کی دولت 209.5 ارب ڈالر (پانچ سو چھیاسی کھرب پاکستانی روپے سے زائد) ہو گئی ہے جو برنارڈ آرنلٹ کی دولت سے 5.2 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

ان کی دولت میں اضافے کا سبب ان کے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے نئے پروگرام ’ایکس اے آئی‘ کی مالیت میں اضافے کے باعث ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا ہینڈل ایکس اے آئی کی مجموعی دولت 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سابق امریکی جنرل کے اہم انکشافات

وہیں دوسری جانب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ کی مجموعی دولت 204.3 ارب ڈالر ہے، جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود جیف بیزوس کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔

Elon Musk

Jeff Bezos

World's Richest Person