Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر، بس کھائی میں گرنے سے 21 ہندو زائرین ہلاک

حادثہ اکھنور شہر کے نزدیک رونما ہوا، مرنے والوں کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تھا
شائع 30 مئ 2024 05:09pm

مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر اکھنور کے نزدیک ٹانڈا کے مقام پر ایک بس کھائی میں گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ تمام افراد بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہنے والے تھے اور مقبوضہ جموں میں شیو کھوری کے مندر کی زیارت کو جارہے تھے۔

ہندو زائرین کی یہ بس جموں و پونچھ ہائی وے کے نزدیک کالی دھر مندر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ نے امدادی سرگرمیاں تیزی سے شروع کیں تاہم چند افراد ہی کو بچایا جاسکا۔

اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے چند کی حالت نازک ہے۔ انہیں جموں کے سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

Jammu and Kashmir

AKHNUR CITY

BUS FELL IN GORGE

21 KILLED