Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے اضافہ ہوا تھا
شائع 30 مئ 2024 04:54pm

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کمی ہو گئی۔

ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

ملک میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

10 گرام سونا 1286 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 06 ہزار 790 روپے کا ہو گیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کمی کے بعد 2335 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

karachi

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD