Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

راولپنڈی کی مویشی منڈی نیلام، رقم جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

منڈی میں فی جانور داخلہ فیس کتنی رکھی گئی ہے؟
شائع 30 مئ 2024 04:22pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

راولپنڈی کی مویشی منڈی بھاٹہ چوک 10 کروڑ 99 لاکھ میں نیلام کر دی گئی۔

راولپنڈی کینٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بولی کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں کنٹونمنٹ بورڈ آفس صدر آر ڈبلیو پی میں ہوئی۔

کراچی میں قربانی کا جانور گجر نالے میں گر گیا

نیلامی میں 20 سے زائد بولی دہندگان نے حصہ لیا۔ جن میں سے ٹھیکیدار معین خان 10 کروڑ 99 لاکھ روپے میں نیلامی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

حکام کے مطابق بھاٹہ چوک میں قائم مویشی منڈی میں بڑے جانور کی داخلہ فیس 3000 اور چھوٹے جانور کی داخلہ فیس 2000 روپے رکھی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا

کینٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مویشی منڈی فعال نہیں ہوئی، لیکن عیدالاضحٰی سے 10 روز قبل مویشی منڈی مین جانوروں کی خرید و فروخت شروع ہو جائے گی۔

rawalpindi

Bhatta Chowk Cattle Mandi

Cattle Mandi Auction