Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں عوام کا پارا بھی چڑھ گیا، لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرے

سرجانی ٹاؤن کے مکینوں کا احتجاج، علی خورشیدی کی کے الیکٹرک پر تنقید، شیرشاہ میں بھی مطاہرہ
شائع 30 مئ 2024 04:12pm

شدید گرمی کے دوران بجلی کی طویل دورانیوں کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کا بھ پارا چڑھ گیا۔ سرجانی ٹاؤن اور شیرشاہ سمیت کئی علاقوں میں عوام کے الیکٹرک کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

سرجانی ٹاؤن میں مکینوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک آفس پر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ 12 سے 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ پر انہوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بل بھی بروقت اور پورے ادا کرتے ہیں مگر اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور کہیں شُنوائی بھی نہیں ہو رہی۔ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سرجانی کے عوام کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ سرجانی ٹاؤن میں پندرہ گھنٹے سے بھی زیادہ کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ کے الیکٹرک کی بدمعاشی ختم کی جائے۔ ہیٹ ویو کے باعث سرجانی میں اموات بھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

پنکھا ہوٹل شیرشاہ میں بھی مکینوں نے پانی اور بجلی کے بحران پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سڑکیں بند کردیں جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

LONG LOADSHEDDINGS

PROTEST AGAINST K ELECTRIC

PEOPLE ENRAGED

ANTI KE SLOGANS

ROADS BLOCKED