Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

غزہ میں مزید 25 فلسطینی شہید، چینی صدر کا عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

خان یونس، جبالیہ اور دیرالبلاح پر بھی بمباری، 24 گھنٹوں میں ہلاکتیں 80 سے زائد ہوگئیں
شائع 30 مئ 2024 03:33pm

جنوبی غزہ کے علاقے رفح پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں۔ تازہ ترین حملوں میں مزید 25 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے۔

صہیونی فوج نے رفح کے علاوہ خان یونس، جبالیہ اوردیرالبلاح میں بھی حملے کیے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ مجموعی شہادتیں 36 ہزار 171 ہوگئیں۔

دریں اثنا چینی صدر شی جن پنگ نے غزہ جنگ پر بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس تنازع کا قابلِ قبول حل تلاش کیا جاسکے۔

ایک بیان میں چینی صدر نے کہا کہ غزہ جنگ غیرمعینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتی۔ ہم آزاد فلسطینی ریاست کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

رفح میں پناہ لینے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔ مغربی دنیا میں بھی اس حوالے سے احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے۔ امریکی جامعات سے شروع ہونے والا احتجاج اب سائبر اسپیس میں جنگ کی سی شکل اختیار کر رہا ہے۔

Chinese President

RAFAH ATTACKS

WORLD CONFERENCE