Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہے، وزیر دفاع

پاکستان نے انتہا پسندی کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، دہشت گرد مراکز کا خاتمہ لازم ہے، سیمینار سے خطاب
شائع 30 مئ 2024 03:05pm

وزیرِدفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ دہشت گرد عناصر اور ان کے مراکز کا خاتمہ ضروری ہے۔

انسدادِ شدت پسندی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔

وزیرِدفاع کا کہان تھا کہ انتہا پسندی کے ہاتھوں پاکستان نے بہت سے نقصانات برداشت کیے ہیں اور ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قرنیاں دی ہیں۔

خواجہ آصف کا انسدادِ شدت پسندی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عمل کیا گیا۔

وزیرِدفاع نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے مراکز کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کت خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :

خواجہ آصف کے خواتین کو کوڑا کرکٹ اور باقیات کہنے پر پی ٹی آئی اراکین کا احتجاج

الیکشن میں اختلافات پر شہداء کو شامل کرنا گھٹیاعمل ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ

KHWAJA AASIF

ADDRESS IN SEMINAR

UNITY IS A MUST