Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یاسر حسین اقرا عزیز کو سپر اسٹار کیوں سمجھتے ہیں؟

بڑی فین فالوئنگ آپ کو سپر اسٹار بنادیتی ہے
شائع 30 مئ 2024 03:08pm

یاسر حسین اور اقرا عزیزسب سے زیادہ پسند کی جانے والی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ دونوں انفرادی طور پر کامیاب کیریئر برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ ان دونوں کی پہلی ترجیح اپنا خاندان ہے۔

اقرا عزیز نے بہت کم وقت میں میڈیا انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی خوبصورتی، بلکہ اپنی لگن اور محنت کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔ دوسری جانب ہدایتکار اور اداکار یاسر حسین ایک تخلیقی انسان ہیں۔

یاسر نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی اہلیہ گھر میں سپر اسٹار ہیں، جبکہ وہ صرف ایک اداکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ستاروں کے ساتھ تعلقات میں مسائل ہوتے ہیں، جبکہ ان کے نزدیک صرف اقرا ہی سپر اسٹار ہیں جبکہ وہ ایک اداکار ہیں۔

احمد علی بٹ کے شو میں بطور مہمان یاسر نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ،انہوں نے دیکھا ہے کہ اقرا کی فین فالوئنگ کتنی بڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے وہ امریکا، کینیڈا یا مشرق وسطیٰ میں ہوں، لوگ ہمیشہ اقرا سے ملنے اور سیلفی لینے کے لیے باہر نکلیں گے اور اس طرح کی بڑی فین فالوئنگ آپ کو سپر اسٹار بنادیتی ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity