Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملالہ یوسف زئی کی ویب سیریز میں انٹری: “وی آر لیڈی پارٹس “کی پہلی جھلک وائرل

سیریز آج سے امریکہ اور برطانوی چینلز پر نشر ہوگی
شائع 30 مئ 2024 02:34pm

برطانوی میوزیکل ویب سیریز ”وی آر لیڈی پارٹس“ سیزن 2 آج امریکی اور برطانوی چینل سے نشر کی جائے گی، جس میں ملالہ یوسف زئی ایک کیمیو کردار میں نظر آئیں گی۔

سیزن 2 کی وائرل ہونے والی پہلی جھلک میں سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ کو مغربی لباس میں دکھایا گیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی شو کی کاسٹ کے ساتھ گھوڑے کے اوپر بیٹھی کاؤ بوائے ٹوپی پہنے نظر آرہی ہیں۔ جبکہ سیریز کی دیگر اداکارائیں اُن کے اردگرد کھڑی ہیں۔

برطانوی نژاد ندا منظور کی تحریر، تخلیق اور ایگزیکٹو پروڈیوس کردہ اس فلم کو ورکنگ ٹائٹل ٹیلی ویژن نے پروڈیوس کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی کو میوزیکل بینڈ کے رکن کے طور پر دکھایا جائے گا۔

اس ویب سیریز کی کہانی مسلمان نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، یہ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائشی ہوتی ییں، جو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کے بعد موسیقی کی دُنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

یاد رہے ”وی آر لیڈی پارٹس“ پائلٹ 2018 میں نشر ہوا تھا ، اس سے پہلے 2021 میں مکمل چھ اقساط پر مشتمل سیزن 1 نشر ہوا تھا۔

lifestyle

Pakistani celebrity