Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

اداکارہ سحر خان نے اپنی سالگرہ منائی

انسٹاگرام پر اسٹوریز کے ذریعے لمحات شیئر کیے
شائع 30 مئ 2024 01:33pm

پاکستانی اداکارہ سحر خان نے گذشتہ روزاپنی سالگرہ منائی ہے۔ تقریب میں ڈرامہ انڈسٹری کے نامور ستارے اوران کے کچھ قریبی رشتہ دار اور دوست بھی موجود تھے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے دوستوں کی اسٹوریزاور سالگرہ کی مبارکباد کو ٹیگ کیا۔

ویڈیو میں اداکار اسامہ خان اور اداکارہ صبا فیصل نظر آرہے ہیں، جبکہ سحرخان خوشی خوشی اپنا کیک کاٹ رہی ہیں۔

”فیری ٹیل“ کی اداکارہ نے خوبصورت گلابی لباس زیب تن کیا۔

سحر خان ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ متعدد مقبول ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں ”میں اگر چپ ہوں“ ، ”سانوری“ ، ”زخم“ ، ”مشک“ ، ”رنگ محل“ ، ”فاسق“ ، ”فیری ٹیل“ ، اور ”فیری ٹیل 2“ شامل ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity