Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیئر ڈرامہ آرٹسٹ سیمی راحیل نے والدین کے غلط رویے کی نشاندہی کردی

بچے کی انفرادی شناخت برقرار رکھتے ہوئے اس کی صلاحیتوں کو پہچانیں
شائع 30 مئ 2024 01:14pm

سیمی راحیل پاکستان کی ایک لیجنڈری آرٹسٹ ہیں۔ انہوں نے بہت سے دوسرے فنکاروں کی بھی سیکھنے میں مدد کی ہے اور اس طرح فنون لطیفہ اور ثقافت کی اپنی وراثت کو جاری رکھا ہے۔ ان کے بچے بھی شوبز سے وابستہ ہیں ۔ ان کی بیٹی مہرین راحیل اور ان کے بیٹے دانیال راحیل دونوں اپنی انفرادی صلاحیتوں سے انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سیمی راحیل نے ایک شو میں شرکت کے دوران والدین کے کردار اور ہمارے معاشرے میں ہو نے والے غلط رویوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ، والدین اپنے بچوں کے بارے میں جس طرح سوچتے ہیں اور پھر انہیں ان سانچوں میں فٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان میں ایک عام رواج ہے اور یہ کس طرح غلط ہے، سیمی راحیل کے پاس اس کی وضاحت کرنے کا بہترین طریقہ تھا۔ سیمی راحیل نے بچوں کا موازنہ درخت اگانے سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر بچہ کے اندر انفرادی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ اور یہ والدین کا کام ہے کہ وہ اس صلاحیت کو پہچانیں اور انہیں اس میں تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں جو وہ اپنے بچے کو بنانا چاہتے ہیں۔

سیمی راحیل ایک ٹیچر ہونے کے ناطے بچوں کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور والدین کو بہترین مشورے دیتی رہتی ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity