میکسیکو میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ
غزہ آپریشن پر برازیل کی طرف سے تل ابیب سے سفیر واپس بلالیے جانے کے بعد میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں اسرائیل کے سفارت خانے پر حملہ ہوا ہے۔
سیکڑوں افراد سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور پُرزور احتجاج کیا۔ اس دوران پیٹرول بم بھی استعمال کیے گئے جن سے اسرائیلی سفارت خانے کی حدود میں آگ لگ گئی۔
اسرائیلی سفارت خانے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی ہوگئے۔
مظاہرین نے نعرے بازی کی اور غزہ میں آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے لگائی جانے والی رکاوٹیں ہٹانے کی بھی کوشش کی۔ احتجاج سے بس اسٹیشن اور دیگر املاک کو نقصان بھی پہنچا۔
غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر صہیونی فوج کی بمباری پر دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ امریکا کی جامعات سے شروع ہونے والا بھرپور احتجاج دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔ یورپ میں بھی اسرائیل سے کہا جارہا ہے کہ وہ حماس کے خاتمے کے نام پر فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا سلسلہ
Comments are closed on this story.