Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرفیکٹ مینگو شیک کیسے بنایا جائے؟

شیک میں چند ٹپس کا اضافہ کریں اور بہترین ذائقے کا لطف اٹھائیں
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 01:06pm

ٹھنڈے ٹھنڈے مینگو شیک کے بغیر گرمیاں کیسے گذاری جا سکتی ہیں؟ اس گرمیوں میں مینگو شیک بناتے وقت چند ٹپس کا اضافہ کریں اور بہترین ذائقے کا لطف اٹھائیں۔

آم کی درست قسم کا انتخاب کریں

گرچہ مارکیٹ میں آم کی کئی اقسام دستیاب ہیں، ان میں سے میٹھا اور ذائقہ دار مینگو شیک بنانے کے لیے سفیدہ“ کا انتخاب کریں۔

وینیلا آئس کریم

ایک گاڑھااور میٹھا مینگو شیک بنانے کے لیے، تھوڑی سی وینیلا آئس کریم کو اپنے شیک میں دودھ اور آم کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔

پسی ہوئی برف کا استعمال

آئس کیوبس کو ڈالنے کی بجائے، جو کہ مینگو شیک کو پتلا کر دیتی ہے، مینگو شیک میں شامل دیگر اجزا کے ساتھ پسی ہوئی برف بلینڈ کرلیں۔

خوشبو دارروژ سیرپ

اگر آپ کچھ نیا کرنا چاہتی ہیں توشیک کو میٹھا بنا نے اورگلاب کے ذائقے کے اضافے کے لیے تھوڑا سا روژ سیرپ ملالیں۔

گارنش کریں

مینگو شیک کو بنانے کے بعد جوں کا توں نہ پیش کر دیں، بلکہ اسے آم کے ٹکڑوں اورکچھ چوپ کیے ہوئے خشک میووں، ٹوٹی فروٹی اور چیریز کے ساتھ گارنش کریں۔

دسترخوان

lifestyle

drinks

mango shakes