Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رؤف حسن حملہ کیس: ’زیادہ میک اپ کی وجہ سے خواجہ سرا کی شناخت ممکن نہیں‘

ترجمان پی ٹی آئی پر اسلام آباد کی مارکیٹ کی پارکنگ میں حملہ ہوا تھا
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 04:42pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب

رؤف حسن حملہ کیس میں خواجہ سراؤں کی شناخت سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا کے زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق رؤف حسن پر حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہو کر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے۔

خواجہ سراؤں نے بلیک رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی تاہم گاڑی کے حروف مدھم ہونے کے باعث ڈیٹا نہیں مل سکا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔

اسلام آباد

Transgenders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

rauf hassan attack