Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نازیبا ویڈیوز بناکر اہلخانہ کو ہراساں کر نیوالی نوکرانیاں گرفتار، ویڈیوز برآمد

لاہور میں ملازمائیں فراہم کرنے والی ایجنسی ملوث ہے، مفرور مالک کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 12:19pm

لاہور میں مالک مکان کی فیملی کی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والاخواتین کا گروہ متحرک ہوگیا۔ گھروں میں کام کرنے والی نوکرانیوں کا اہل خانہ کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

لاہور میں بلیک میلر نوکرانیوں کا گروہ سرگرم ہوگیا۔ پولیس نے ویڈیوز بناکر فیملی کو ہراساں کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑلیا۔

یہ گروہ لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو بلیک میل کرتا ہے۔ ویمین ریس کورس پولیس نے دو ایسی نوکرانیوں کوبھی گرفتار کیا ہے جو نازیبا ویڈیوز بناتی ہیں۔ ان کے موبائل فونز سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں۔

گرفتار کی جانے والی نوکرانیوں میں عروج فاطمہ اور جمیلہ بی بی شامل ہیں۔ یہ گروہ گھروں میں نوکرانیاں فراہم کرنے والی ایجنسی چلارہی ہے۔

ایجنسی کا مالک مفرور ہے جسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

HOME MAIDS

OBSCENE VIDEOS

BLACKMAILER GROUPS

TWO APPREHENDED