Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبولیت کے بعد ’بے بی باجی‘ سیزن 2 کی ریکارڈ نگ زور و شور سے جاری

جویریہ سعود نے شوٹنگ کی مختصر ویڈیو شیئر کردی
شائع 30 مئ 2024 11:24am

”بے بی باجی“ ایک مشہور سوپ سیریل تھا، جو پچھلے سال نشر ہوا تھا۔ جس کی کاسٹ میں ایک گروپ شامل تھا۔

ڈرامے کی کہانی ایک کردار بے بی باجی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے خاندان کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ یہ ڈرامہ منصور احمد کا تحریر کردہ تھا اور اس کی ہدایت کاری تحسین خان نے کی تھی۔

ڈرامے کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین اور عینا آصف شامل ہیں۔

یہ ڈرامہ اگست 2023 میں ختم ہوا تھا۔ تاہم ٹیم نے سیزن 1 کے اختتام کے فورا بعد ڈرامے کے سیزن 2 کی طرف اشارہ کردیا تھا۔

اداکارہ جویریہ سعود نے ”بےبی باجی سیزن 2“ کے سیٹ سے مختصر بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی۔ جی ہاں، سیزن 2 کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں سعود قاسمی، جویریہ سعود، جنید نیازی، فضل حسین، سیدہ طوبیٰ اور حسن احمد کو دیکھا جاسکتا ہے۔

جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی بی ٹی ایس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ”بے بی باجی“ کے مداح بہت پرجوش ہیں۔ وہ عذرا اور دیگر کرداروں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

entertainment

lifestyle

show bizz