Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں بری

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 11:40am
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کےمزید دومقدمات میں بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پربانی پی ٹی آئی کوبری کیا۔ واضح رہے کہ وکلا مرزا عاصم بیگ، نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کی بریت پر دلائل دیے۔

عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری

عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دو مقدمات میں بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ خیال رہے کہ 2 اپریل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو ریلی نکالنے پر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے سے بری کردیا تھا۔

20 مئی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید فیصل جاوید ،علی نواز اعوان، قاسم سوری اور راجہ خرم نواز کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بری کر دیا تھا۔

imran khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)