Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ بورڈ کی ناہلی کھل کر سامنے آگئی، فرسٹ ائیر بیالوجی کا پرچہ آؤٹ

پرچہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر دستیاب ہے۔
شائع 30 مئ 2024 09:46am

کوہاٹ بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے گیارہویں اور بارویں جماعت کے امتحانات میں پرچوں کے آؤٹ ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ آج دس بجے شروع ہونے والا بیالوجی فرسٹ ائیر کا پرچہ پونے نو بجے آؤٹ ہوگیا۔

کوہاٹ بورڈ منیجمنٹ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے امتحانات میں آج بیالوجی فرسٹ ائیر کا پرچہ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل آؤٹ پرچہ نجی تعلیمی اداروں کے باہر فوٹو سٹیٹ کی دکانوں پر دستاب ہیں۔

پرچے کے ہمراہ حل شدہ پیپر بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکینڈ ائیر کا پرچہ بھی قبل ازوقت آؤٹ ہوا تھا اور دیگر پرچہ جات بھی آؤٹ ہوئے تھے۔

KPK

PAPERS LEAKED