Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ تک ٹیم پر تنقید نہ کی جائے، یہی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے گی، محسن نقوی

پاکستان ہاؤس لندن میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ میں میئر لندن صادق اور چیئرمین پی سی بی و دیگر کی شرکت
شائع 30 مئ 2024 09:21am

پاکستان ہاؤس لندن میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں میئرلندن صادق خان، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، نگران سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی ودیگر کی شرکت۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ورلڈ کپ تک ٹیم پر تنقید نہ کی جائے، یہی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے گی، صرف کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

میئرلندن صادق خان کا دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں۔ واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج اوول میں کھیلا جائے گا۔