Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

اقرارالحسن کی کون سی بیویاں ایک ہی گھر میں ساتھ رہتی ہیں

آپ کسی کو ساتھ رہنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتے، اقرار نے کھل کر کہہ ڈالا
شائع 30 مئ 2024 08:44am

اقرارالحسن ایک مشہور پاکستانی اینکر اور تحقیقاتی صحافی ہیں، جو اپنی بے خوف رپورٹنگ کے لئے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنے شو ”سر عام“ کے ذریعے بے مثال شہرت حاصل کی۔

اقرار الحسن اکثر اپنی متعدد شادیوں اور دیگر تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ فی الحال پیر حق خطیب کے ساتھ تنازعہ اور عروسہ خان کے ساتھ اپنی تیسری شادی کی وجہ سے ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

ان کی شادی تین خوبصورت اور باصلاحیت خواتین قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان سے ہوئی ہے۔ اقرار الحسن کا ایک بیٹا ہے، جس کا نام پہلاج حسن ہے۔

حال ہی میں وہ ایک ٹاک شو میں نظر آئے۔ شو میں انہوں نے ایک بار پھر اپنی متعدد شادیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی بیوی اور تیسری بیوی ایک ہی گھر میں ایک ساتھ رہتی ہیں۔

پیار اور اقرارالحسن سے تیسری شادی کے سوال پر عروسہ کا جواب

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ قرۃ العین اور عروسہ خان ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، فرح دوسرے گھر میں رہتی ہیں، پھر آپ کسی کو ساتھ رہنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتے۔ لیکن قرۃ العین اور عروسہ خان ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔

میں ایک بار پھر کہوں گا کہ میں تین شادیوں کی تعریف نہیں کروں گا۔ یہ ایک ذمہ داری ہے۔ اپنی شادیوں کو چھپانا بہت آسان ہے، لیکن میں نے اسے نہیں چھپایا۔ ہم ایک ساتھ رہتے ہیں، ہم ایک ساتھ بیرون ملک جاتے ہیں، لوگ مجھے میری بیویوں کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

میں اقرار کی تیسری شادی سے لاعلم تھی، فرح اقرار نے کہہ ڈالا

ایک ہی چھت کے نیچے دو بیویوں کے ساتھ رہنا کیسا محسوس ہوتا ہے؟ اس بارے میں بات کرتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا کہ “مجھے لگتا ہے کہ عروسہ خان کے ہماری زندگی میں آنے کے بعد میری زندگی میں موجود خلا کو پورا کیا گیا ہے۔ آپ سبھی نے عروسہ خان کے ساتھ پہلاج کا رشتہ دیکھا ہوگا۔

lifestyle

Pakistani celebrity