Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں قربانی کا جانور گجر نالے میں گر گیا

علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی
شائع 30 مئ 2024 08:27am
تصویر بذریعہ: بی بی سی
تصویر بذریعہ: بی بی سی

کراچی میں جہاں شہریوں کے حوالے سے مین ہول اورسیوریج کے گٹر میں گرنے کی خبرین سامنے آ چکی ہیں وہیں اب قربانی کے جانور بھی نالے میں گر رہے ہیں۔

حال ہی میں کراچی کے علاقے موسی کالونی نجی اسپتال کے قریب گائے گجر نالے میں گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گائے نالے میں گرنے کی اطلاع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی تھی۔

گائے گرنے کے واقعے پر امدادی ٹیموں کو بھی اطلاع دی گئی تھی، تاہم علاقہ مکینوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے گائے کو نالے سے نکالنے کے لیے کرین کی مدد سے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گائے کو نالے سے بحفاظت نکال لیا گیا گیا۔

karachi

animals

cow

Gujjar Nala

CATTLE FOR QURBANI