Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٰخفیہ بیوی کے ساتھ کامیڈین منور فاروقی کی پہلی تصویر منظر عام پر

منور فاروقی نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا ہے
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 11:41am

مشہور بھارتی کامیڈین اور مشہور شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی دوسری شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کا نکاح ماہ جبین کوٹ والا نامی لڑکی سے رواں ماہ ہوا۔ ماہ جبین ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ منور فاروقی نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا ہے اور ان کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر موجود نہیں۔

لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شئیر کی ہیں۔

منور فاروقی کی دوست اداکارہ حنا خان نے ان کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

حنا خان نے انسٹاگرام اسٹوریز پر منور فاروقی کی تصاویر ایک ویڈیو کی صورت میں شیئر کی تھی جس کے عقب میں ’میرے یار کی شادی ہے‘ کا گانا چل رہا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق منور فاروقی کا پہلی اہلیہ سے ایک بیٹا ہے جبکہ ماہ جبین کوٹ والا بھی دس سالہ بیٹی کی والدہ ہیں۔

Munawar Faruqui

Wife of Munawar Faruqui

Mahjabeen Coatwala