Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

خاور مانیکا پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے وکلا نہیں تھے، بیرسٹر علی ظفر

’ٹوئٹس عمران خان صاحب کی ہدایات کے تحت ہی ہوتی ہیں‘
شائع 29 مئ 2024 09:07pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا پر عدالت کے حاطے میں حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے وکلا نہیں تھے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن وکلا کو میں جانتا ہوں حملہ آور ان میں سے نہیں تھے۔

رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا کس گاڑی میں آئے؟

انہوں نے کہا کہ کسی وکیل کو بھی کسی صورت یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی پر ہاتھ اٹھائے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ واقعے میں جو بھی ملوث تھا ان کے لائسنس ختم ہونے چاہئیں۔

عمران خان کے اکاؤنٹ سے ہونیوالی ٹوئٹ سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی ظاہر کردی

انہوں نے چئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کے عمران خان کے اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹوئٹس پر دی گئی وضاحت پر کہا کہ ’جب سے ٹوئٹ ہوتے ہیں، وہ عمران خان صاحب کے ٹوئٹس ہوتے ہیں اور وہی اپروو (منظور) کرتے ہیں‘۔

عمران خان کو جیل میں مزید وقت گزارنا پڑے گا، ریاست کو کمزور ہوتا دیکھ رہے ہیں، رؤف حسن

ان کا کہنا تھا کہ ’ٹوئٹس عمران خان صاحب کی انسٹرکشنز (ہدایات) کے تحت ہی ہوتی ہیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں کنفرم کرسکتا ہوں کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی نہ ہونے جارہی ہے، یہ افواہیں ہیں۔ جو کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

barrister ali zafar

Khawar maneka

Attack on Khawar Maneka

Imran Khan Tweet