مردہ نانی کی باقیات کے ساتھ بھونڈا مذاق، لائیو شو میں لوگوں کو قے ہوتے ہوتے رہ گئی
مغرب میں عام طور پر لوگ مردے کو جلانے کے بعد اس کی راکھ اپنے پاس محفوظ کرلیتے ہیں، مگر ایک ایسی خاتون سامنے آئی ہیں جنہوں نے اپنی مردہ نانی کی باقیات کے ساتھ عجیب کام کرکے ہر حد پار کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ریڈیو شو کے دوران ایک خاتون کو لائیو کال پر لیا گیا جن کے ایک راز نے میزبان کو بھی خوفزدہ کر دیا۔
پروگرام میں خاتون سے سوال کیا گیا کہ زندگی میں کوئی ایسی بات جس کا اعتراف کرنا چاہیں گی۔
نوجوان محبوبہ کو قتل کرکے اس کا مغز کھانے اور خون پینے والا آدم خور درندہ
خاتون نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں میں نے اپنی نانی کو کھایا ہے جس پر پروگرام میں بیٹھے میزبان حیران رہ گئے۔
خاتون نے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک بار اپنی فوت شدہ نانی کی میت کی راکھ اپنے بھائی اور والدہ کو پاستہ ساس میں ملا کر کھلا دی۔
پروگرام کے میزبان یہ بات سن کر سکتے میں آگئے، جب شیئن نامی خاتون نے اس حوالے سے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی نانی کی میت کی باقیات خود تو کھائی ہی مگر اُس سے قبل اپنے بھائی اور والدہ کو کھلائی۔
انسانی گوشت کھانے سے جسم میں کیاخوفناک تبدیلی آتی ہے
مذکورہ خاتون نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں میری نانی اماں کا انتقال ہوا جس کے بعد ان کی میت کو جلایا گیا۔ میرا خاندان بالخصوص میری ماں نانی کی موت پر انتہائی غمگین تھیں تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ انہیں خوش کردوں۔ کیوں نہ نانی کی راکھ کو کھا لیا جائے۔
خاتون نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ میں نے اپنی نانی کی میت کی راکھ کو پاستا میں ڈال کر پکایا اور جا کر اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ مل کر کھالیا۔
شیئن نامی خاتون نے بتایا کہ نانی اب ہمیشہ ان کے اندر زندہ رہیں گی۔
Comments are closed on this story.