Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا کس گاڑی میں آئے؟

پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن حملہ کیس میں اہم پیش رفت
شائع 29 مئ 2024 07:41pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن حملہ کیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کے 2 کلو میٹر اطراف کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم نے 2 کلو میٹر تک کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں نے کالے رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی، خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہوکر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے، حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے۔

رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول

تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کے مکمل روڈ کی تفتیش جاری ہے، اس کے علاوہ پرائیویٹ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی چھان بین جاری ہے۔

واضح رہے کہ 21 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ رؤف حسن پر کیے گئے حملے کے حوالے سے معلومات لے رہے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بیان میں بتایا تھا کہ رؤف حسن کو نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا۔

عمران خان کو جیل میں مزید وقت گزارنا پڑے گا، ریاست کو کمزور ہوتا دیکھ رہے ہیں، رؤف حسن

انہوں نے کہا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا، پولیس موقع پر موجود ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

pti

اسلام آباد

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Rauf Hassan

rauf hassan attack

RAUF HASAN ATTACK