Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل ، کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟

عدالت کی بعض خصوصی نشستوں کے نوٹیفیکیشن معطل کرنے کے بعد کمیٹیوں کی چیئرمین شپ میں ردوبدل کی گئی ہیں
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 07:49pm

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومتی جماعتوں اور اپوزیشن کے چیئرمین کی سیٹوں کے اعداد و شمار سامنےآگئے ۔

حکومتی جماعتوں کو 23 چیئرمین کی سیٹیں ملیں گی، جبکہ اپوزیشن کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی۔

ذرائع کے مطابق تین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مخصوص نشستوں کے فیصلہ تک خالی رہیں گی۔ مسلم لیگ ن 12 پی ٹی آئی کو 9 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 7 ،جے یو آئی کو ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی، ایم کیو ایم کو2، ق لیگ، استحکام پارٹی، اور بی اے پی کو ایک، ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے فارمولہ میں عدالت کی طرف سے بعض مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن معطل کئیے جانے کے بعد تبدیلی کی گئی، تین کمیٹیوں کی سربراہی عدالتی فیصلے کے بعد طے کی جائے گی۔

opposition

National Assembly

government