Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک: نیتا امبانی ’سونے کا پانی‘ پیتی ہیں؟ قیمت نے صارفین کے ہوش اُڑا دیے

ایک بوتل پانی کی قیمت میں آپ کی ایک گاڑی آجائے گی
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 08:55pm

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی جہاں مہنگے ترین لباس، زیورات اور میک اپ کا استعمال کرتی ہیں وہیں اُن کی ایک خاص ’پانی کی بوتل‘ کے ساتھ تصویر نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

انڈیا کی مقبول ترین شخصیت اور ”بیوٹی ود برین“ کہلانے والی نیتا امبانی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک خاص پانی کی بوتل سے پانی پیتے دکھایا گیا ہے، اور اس پانی کی قیمت نے صارفین کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ اسلام قبول کریں گی؟ بڑا بیان وائرل

مذکورہ تصویر 2015 آئی پی ایل ایڈیشن سے لی گئی ہے جس میں انہیں ایک سونے کی بوتل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ بوتل کے باعث نیتا امبانی سوشل میڈیا پر سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا امبانی کی جانب سے مبینہ طور پر استعمال کیے جانے والے پانی میں سونے کے ذرات شامل ہیں جو جلد کی خوبصورتی کے لیے مؤثر کہلاتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی اس ایک گھڑی کی قیمت نے مداحوں کو دنگ کردیا

وہیں ان کے ہاتھ میں نظر آنے والی بوتل بھی دنیا کی سب سے مہنگی بوتل ہے، جس میں 24 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے، اس بوتل میں فیجی اور فرانس کے قدرتی چشموں اور آئس لینڈ کے گلیشیئر کا پانی موجود ہے جس میں 23 قیراط سونے کی دھول شامل ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ نیتا امبانی 49 لاکھ روپے کی مالیت کا سب سے مہنگا پانی (Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani) پیتی ہیں۔ پانی کی بوتل کا ڈیزائن مشہور ڈیزائنر فرنینڈو الٹامیرانو کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

لیکن حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر نیتا امبانی کی جس سونے کی بوتل میں پانی پینے کی تصویر نے تہلکہ مچایا ہوا ہے، دراصل اس کی حقیقت کچھ اور ہے۔

وائرل تصویر میں نیتا امبانی کو جس سونے کی بوتل میں پانی پیتا دکھایا گیا وہ تصویر دراصل جعلی ہے۔

کیونکہ مکیشن امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کسی سونے کی بوتل میں نہیں بلکہ عام پلاسٹک کی بوتل میں پانی پی رہی تھیں جس کی اصل تصویر ذیل میں موجود ہے۔

مذکورہ تصویر سال 2015 میں آئی پی ایل کرکٹ میچ کے دوران لی گئی تھی، جس میں نیتا امبانی کو باقاعدہ پلاسٹک کی بوتل سے گھونٹ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر میں ہیرا پھیری کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل کر کے غلط معلومات فراہم کی گئی۔

water bottle

Neeta Ambani

Most expensive water